ارینج میرج کروں گی، اداکارہ نازش جہانگیر

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نازش جہانگیر نے دل ٹوٹنے کا سوال نظر انداز کرتے ہوئے ارینج میرج کرنے کا اشارہ دے دیا۔

نازش نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ‘پوپی کی ویڈنگ’ کے بارے میں بھی مداحوں کو بتایا۔

نازش سے جب میزبان عمران اشرف نے ان کے دل ٹوٹنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا، اسی لیے وہ آج زندہ ہیں اور پروگرام میں شریک ہیں۔

تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا ہے؟ تو وہ ایک لمحے کے لیے شرما گئیں اور اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ جب نازش جہانگیر سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ارینج میرج کریں گی۔

پروگرام میں شریک خوشحال خان نے کہا کہ انہیں یک طرفہ محبت پسند ہے کیونکہ محبت کرنے والے کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتا ہے اس کے بارے میں جتنا چاہے سوچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت