خوش قسمتی یا قابلیت، نازش جہانگیر درفشاں سلیم کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز اسٹار نازش جہانگیر نے کہا کہ در فشاں سلیم ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے زیادہ خوش قسمتی سے شہرت اور کامیابی حاصل کی۔

ایک نیوز چینل کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن کے دوران نازش جہانگیر نے کہا کہ ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنی قابلیت اور کام کی بنیاد پر نہیں بلکہ خوش قسمتی کی وجہ سے مشہور ہو ئی ہیں اور ان اداکاراؤں میں سے درفشاں ایک ہیں۔

ڈراما سیریل ’بروخی‘کی اداکارہ نے ایک فلیش میں در فشاں سلیم کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ در فشاں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہر وہ ڈراما جس میں وہ اداکاری کرتی ہیں وہ ایک زبردست ہٹ ثابت ہوتا ہے۔

ایک اور سیگمنٹ کے دوران نازش جہانگیر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ساتھی خواتین اداکاراؤں کی کون سی خصوصیات کو پسند کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ عائشہ خان کا خوبصورت گھر، مایا علی کی الماری اور ماہرہ خان کے جمالیاتی حسن پسند کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ در فشاں سلیم اس وقت انڈسٹری کی صف اول کی خواتین استاروں میں سے ایک ہیں، جو مسلسل شاندار اداکاری کرتی آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے آخری بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ جیسے آپ کی مرزی‘ اور ’ عشق مرشد‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے مداحوں سے خوب داد حاصل کی جب کہ نازش جہانگیر نے ‘بھروسا’ اور ‘بروخی’ جیسے سپرہٹ پروجیکٹس میں مختلف کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا