وفاقی فنڈز کا آج تک کوئی حساب کتاب نہیں، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ جس معاشرے میں بات چیت کا دروازہ بند ہوجائے وہ زور اور جبر کا معاشرہ کہلاتا ہے لہذا صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے۔

بحیثیت گورنر بلوچستان حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ صوبےمیں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کےساتھ مل بیٹھ کرکام کریں گے، ناراض لوگوں سے بات کریں گے، جو لوگ بات کرنا چاہتے ہیں ہم ان کے ساتھ بات کریں گے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے میں  ترقی کی راہ ہموار کرنے کےلیے کام کریں گے، بولے؛ وفاق کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں، بلوچستان والے خود اپنے ساتھ وفاق سے زیادہ زیادتی کرتے ہیں، وفاق نے صوبے کو جو فنڈز آج تک دیے اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

شیخ جعفر مندوخیل نے وفاق کے ساتھ تصفیہ طلب معاملات کو حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو دیکھ کر بات چیت کی جاسکتی ہے۔

’وفاق بھی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار ہے، بلوچستان کےحقوق کےلیے پہلے بھی کھڑے تھے اور اب بھی ڈٹے رہیں گے۔‘

گورنر بلوچستان کے مطابق انہوں نے بلوچستان کا مقدمہ پہلے بھی لڑا ہے اب بھی لڑیں گے، چاہیے کسی کی بھی حکومت ہو ۔ ’صوبے کی بہتری کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروےکار لائیں گے۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب