بزنس کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ دھوکے اور دھکے کھانے کے بعد آئی، کوہلی

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین کرکٹر ویرات کوہلی نے زندگی میں ملنے والے دھوکوں اور دھکوں پر لب کشائی کردی۔

35 سالہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی فٹنس اور کرکٹ میں اپنی زبرست پرفارمنس کے لیے دنیا بھر میں مقبول تو ہیں ہی مگر ویرات کی شخصیت کا تفریحی پہلو بھی ان کے مداحوں کو ہمیشہ بھاتا ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران، صحافی نے ویرات کوہلی سے ان کے متبادل کیریئر کے بارے میں سوال پوچھتے ہوئے کہا اگر کوہلی کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پہلے تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پھر اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کامیاب بزنس مین بننے کا اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’سچ کہوں تو میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا کیونکہ مجھے بزنس چلانا بالکل بھی نہیں آتا تھا لیکن اب تھوڑا بہت آتا ہے۔ میں اگر کرکٹ کھیلے بنا بزنس کرتا تو 200 فیصد یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ لوگ مجھے بیوقوف بنالیتے۔‘

ویرات کوہلی نے اعتراف کیا کہ انہیں بزنس کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ دھوکے اور دھکے کھانے کے بعد آئی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا شمار اب بھارت کی کامیاب کاروباری شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی