بگٹی قبیلے کے نوجوانوں نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مسلح جدوجہد کیوں شروع کی؟

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف سندھ پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً آپریشن کیا جاتا ہے تاہم پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اس آپریشن میں اب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے بگٹی قبیلے کی شاخ ’کلپر بگٹیوں‘ نے بھی ڈاکوؤں کو پسپا کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی کے رہائشی فائق بگٹی نے بتایا کہ بگٹی قبیلہ کے سردار چیف آف کلپر وڈیرہ جلال خان کلپر کے بیٹے عبدالرحمان کو کچھ عرصے قبل پنجاب سے آتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں نے قتل کر دیا تھا جس کے خلاف کلپر قبیلے کے نوجوانوں نے کچے کے ڈاکوؤں سے بدلہ لینے کا عزم کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سے بگٹی قبیلے کے سینکڑوں نوجوان پولیس کے ہمراہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آج بھی بگٹی قبیلے کے نوجوان پولیس کے ہمراہ کچے کے علاقے میں آپریشن کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک آپریشن کے نتیجے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم بگٹی قبیلے کے نوجوانوں کا موقف ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے تک پولیس کے ہمراہ آپریشن کا حصہ رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp