’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈ کپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی کٹ کی رونمائی کے موقع پر تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام ’میٹرکس‘ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں شیڈول ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کٹ بھی بہت اچھی اور گانا بھی اچھا ہے لیکن ٹیم کا کیاکریں۔

عروج جاوید نامی صارف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جاری کی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو تھرڈ کلاس قرار دیدیا۔

صوفی نامی صارف نے کٹ کی تعریف کرتے ہوئے ماشااللہ لکھ کرکہا کہ اللہ نظر بد سے بچائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کے جاری ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ کچھ صارفین کی جانب سے یہ شکوہ بھی سامنے آیا ہے کہ کرکٹ کی بہتری نہ ہونے کی وجہ آئے روز پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘