’خود کو ناچتے دیکھ کر مزہ آیا‘ نریندر مودی کا اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹیج پر کھڑے ہو کر مجمع کے سامنے ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی۔ صارف نے بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ ‘ڈکٹیٹر’ مجھے اس کی وجہ سے گرفتار نہیں کرے گا‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی اینیمیٹڈ ویڈیو دیکھ کر نریندر مودی خود کو تبصرہ کرنے سے نہ روک سکے۔ انہوں نے ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی طرح مجھے بھی خود کو ناچتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے دنوں میں اس طرح کا تخلیقی کام دیکھنا واقعی خوشی کی بات ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مسٹر مودی آپ ہندوستان کے بہترین وزیر اعظم ہیں۔ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں اور آپ کا احترام کرتے ہیں۔

ایک بھارتی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر نام اور رہائش سمیت اپنی شناخت ظاہر کریں۔ اگر مانگی گئی معلومات کو ظاہر نہیں کیا تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ یہ طنزاً تبصرہ انہوں نے ممتا بینر جی کی میم کے بعد کیا جس پر کولکتہ پولیس نے سوشل میڈیا صارف کے خلاف کارروائی کی تھی۔

واضح رہے کہ ایکس پر بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ایک ایسی ہی میم پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہیں ناچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ کولکتہ پولیس نے متعدد ایکس صارفین کو ممتا بنرجی کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوجداری ضابطہ اخلاق کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس بھیجا جائے گا۔

مسٹر سنہا نامی صارف نے لکھا کہ یہ مودی کو آمر کہنے والے لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ کون سا  آمر خود کو ٹرول کرتا ہے اور ایسی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 سات مرحلوں میں کرائے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 19 اپریل اور دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ہوئی تھی۔

تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ آج 7 مئی کو جبکہ 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو بقیہ مراحل مکمل ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل