پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کی ملاقات کو مثبت دیکھتے ہیں،ہمارا امریکا سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنے قائدین کی اسیری کے خلاف 9 مئی کو پرامن احتجاج کرے گی۔
مزید پڑھیں
منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قانونی معاملات پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت ہو گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ پنجوتھا کا نام پہلے نکالا گیا لیکن اب شیر افضل مروت کا نام نکالا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، امریکی سفیر کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ ہم نے امریکی سفیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔