پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ چاند کی پہلی تصویر کب بھیجے گا؟

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا چاند پر بھیجا گیا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ 6 دنوں کے بعد اب چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے، 2 آپٹیکل کیمروں سے لیس پاکستانی سیٹلائٹ مشن 6 مہینے تک خلائی مدار میں رہے گا اور اس دوران یہ چاند کے گرد چکر لگاتے ہوئے چاند کی تصاویر لے گا، آئی کیوب کیو چاند کی پہلی تصویر 15 مئی کو بھیجے گا۔

آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے

آئی کیوب کیو مشن کی ٹیم کے کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 مئی کو بھیجا گیا پاکستان کا آئی کیوب کیو چینی راکٹ چانگ ای 6 کے ذریعے چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے، اب اگلے مرحلے میں آئی کیوب کیو کے کنٹرولز اور سسٹمز کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جسے مکمل کرنے میں 6 سے 7 دنوں کا وقت لگ سکتا ہے اور اس کے بعد پاکستانی مصنوعی سیارہ 15 مئی کو چاند کی پہلی تصویر بھیج دے گا۔

سیٹلائٹ مشن کا نام کس نے رکھا؟

ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ پاکستانی سیٹلائٹ مشن کا نام ان کی تجویز پر ’آئی کیوب قمر‘ رکھا گیا، اس مشن کی منزل یعنی چاند کی مناسبت سے اس کے نام میں ’قمر‘ کا لفظ شامل کیا گیا تھا۔

’آئی کیوب‘ اس لیے کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں موجود چھوٹے سیٹلائٹ پروگرام کا نام آئی کیوب ہے اور اس کے تحت انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سنہ 2013 میں پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب ون‘ کے نام سے لانچ کیا گیا تھا‘۔

ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق ’آئی کیوب قمر‘ کا ڈیزائن اور اس کی تیاری چین اور سپارکو کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب