’ساری اسپائس ہی ختم کردی، اب لوگ کیا کریں گے‘ فیصل قریشی کا والدہ کے بیان پر تبصرہ

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے اپنے بیٹے و اداکار فیصل قریشی سے متعلق دیے گئے بیان پر نیا موقف جاری کر دیا۔

اداکارہ افشاں قریشی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے بیٹے سے متعلق گفتگو کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی چھوٹے سے تھے تو خالد بٹ سعودی عرب عمرے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ میں نے انہیں ایک خط لکھ کر دیا جس میں لکھا تھا کہ اللہ پاک فیصل قریشی کو بھارتی اسٹار امیتابھ بچن جتنی عزت اور شہرت سے نوازے اور پھر میری یہ دعا قبول ہو گئی۔

افشاں قریشی نے کہا کہ مجھ سے اس وقت ایک غلطی یہ ہوگئی کہ مجھے یہ بھی لکھنا چاہیے تھا کہ اللہ اسے اچھا بیٹا بنائے اور اچھا انسان بھی بنائے۔

اب ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔


انسٹاگرام پر ’دیوا میگزین پاکستان‘ نامی پیج نے اس خبر کو شیئر کیا جس پر افشاں قریشی نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اورکمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری امّاں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔

افشاں قریشی اور فیصل قریشی کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات نے ماں بیٹے کے درمیان ہونے والی ممکنہ لڑائی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیوں کیا؟

کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

لاہور: پی پی 154 کے پی ٹی آئی رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار