سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ریحانہ ڈار کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ ریحانہ کو 9 مئی کو احتجاج کی کال دینے پر گرفتار کیا گیا۔
مادرِ سیالکوٹ ریحانہ امتیاز ڈار اور روبا عمر ڈار خواتین ورکرز سمیت پیرس روڈ سیالکوٹ سے گرفتار! pic.twitter.com/sKyrttxkwg
— Rehana Dar (@RehanaImtiazDar) May 9, 2024
ان کی گرفتاری پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید ہونے والے پارٹی کارکنان کے لیے منعقد کی گئی ایک دعائیہ تقریب میں شرکت سے قبل عمل میں لائی گئی۔
ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے نکلی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبلز نے انہیں حراست میں لیا۔ ان کے صاحبزادے عمر ڈار نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دیگر خواتین کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
تم لوگوں نے میرے بال کھینچے میری بددعا رائیگاں نہیں جائے گی، والدہ ریحانہ ڈار pic.twitter.com/VD4EU76iCX
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) May 9, 2024
یاد رہے کہ ریحانہ ڈار نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔
سیالکوٹ پولیس نے ریحانہ ڈار سمیت خواتین کو گرفتار کر لیا، جناح ہاؤس میں PTI کی تقریب جاری تھی۔ pic.twitter.com/TCslUNMivT
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) May 9, 2024
خواجہ آصف انہیں ایک سخت مقابلے کے بعد ہرانے میں کامیاب ہوسکے تھے۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اس نشست پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔