چیف جسٹس کو ملنے والے ’قلم باب کعبہ‘ کو سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت مل گئی

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی قلم ’باب کعبہ‘ توشہ خانہ میں جمع کروانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری شیخ محمد بن کریم عیسیٰ کی جانب سے قیمتی قلم کا تحفہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری نے قیمتی قلم کا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوانے کے لیے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا کہ چیف جسٹس کی خواہش ہے کہ یہ تحفہ سپریم کورٹ کے عجائب گھر میں رکھا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملنے والے قلم کا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت دیدی۔

یاد رہے کہ رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری  شیخ محمد بن کریم عیسیٰ نے 8 اپریل 2024 کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قیمتی تحفہ بھی پیش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری