ویرات کوہلی نے پریٹی زنٹا کو ‘سوری’ کیوں کہا؟

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات کو دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ویرات کوہلی کی دھماکا خیز اننگز کی بدولت گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے پنجاب کنگز کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ میں ویرات کوہلی نے 47 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی کی پلے آف مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں ابھی زندہ ہیں جبکہ پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آر سی بی کی جیت کے بعد ویرات کوہلی جب پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لینے پہنچے تو انہوں نے پریتی زنٹا سے ہاتھ ملایا اور وہ پریتی زنٹا سے معافی مانگتے نظر آئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی نے پریتی زنٹا سے معافی اس لیے مانگی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں پریتی زنٹا پنجاب کنگز کی شکست کے بعد کتنی اداس ہیں۔

ایک ایکس صارف نے میچ کے بعد پریتی زنٹا اور ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں ہاتھ ملاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک صارف نے ویرات کوہلی کے پریتی زنٹا کو دیکھنے کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی جی ہم سب پریتی زنٹا کی خوبصورتی کو سراہتے ہیں۔

تنوج سنگھ نے لکھا کہ ویرات کوہلی میچ جیتنے کے بعد پریتی زنٹا سے معافی مانگتے ہیں اور وہ جواب میں مسکرا رہی ہیں، صارف کا مزید کہنا تھا کہ کنگ کوہلی نے اپنے اس عمل سے سب کا دل جیت لیا۔

فرید خان نے لکھا کہ پریتی زنٹا جس انداز سے ویرات کوہلی کو دیکھ رہی ہیں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں 18 پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

قیصر نامی صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی اور پریتی زنٹا ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پریتی زنٹا بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں کنگ ویرات کوہلی سے مصافحہ کرنے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ آر سی بی کی 12 میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ پنجاب کی 12 میچوں میں یہ آٹھویں شکست ہے۔ ممبئی انڈینز کے بعد پنجاب پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ