کے پی انسدادِ منشیات قانون کیخلاف درخواست کی لارجر بینچ سے سماعت کا فیصلہ کمیٹی کے سپرد

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت کے انسداد منشیات قانون کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران کیس سے متعلق عدالتی معاون بھی مقرر کردیا ہے، عدالتی کارروائی کے حکمنامے کے مطابق عدالت عظمیٰ کو اس کیس میں اپنی نوعیت کے پہلے سوال کا سامنا ہے۔

حکمنامے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 184کی شق 1 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مابین تنازعہ پر سپریم کورٹ کے اختیار سماعت سے متعلق ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق سوال  یہ پیدا ہوتا ہے کہ قانون سازی کے معاملے پر تنازعہ کو کیا 2 حکومتوں کے مابین تنازعہ کہا جاسکتا ہے، یہ سوال اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ ہے، فوجداری قانون کی تعریف کیا ہوتی ہے؟ عدالتی کارروائی میں اس سوال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp