سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد، پنجاب اسمبلی کی 27 مخصوص نشستیں کالعدم قرار

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کو ملنے والی سنی اتحاد کونسل کی تمام 27 مخصوص نشستوں کو کالعدم قرار دے دیا، اس کے ساتھ ہی تمام 27 مرد و خواتین اراکین کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

جمعہ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ان تمام 27 مخصوص نشستوں کو کالعدم قرار دیدیا جو سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی تھیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو بلند آواز میں پڑھ کر سنایا، جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کے پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دیتے ہوئے حکومتی اتحاد کو ملنے والی ان تمام 27 نشستوں کو کالعدم قرار دے دیا جو سنی اتحاد کونسل کے نام تھیں۔

پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی معطلی کا باقاعدہ فیصلہ سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی نشستوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے اپنے پوائنٹ آف آرڈر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ  نون اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور حکم دیا کہ ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے ہی عملدرآمد کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ