اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف ’نشہ اب نہیں تحریک‘ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک کے دوران 250 سے زائد ملزمان گرفتار کیے، جن کے قبضے سے 50 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 30 کلوگرام سے زائد چرس اور 08 کلوگرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔
سید شہزاد ندیم بخاری کے مطابق اسلام آباد پولیس کی یہ تحریک اس ناسور کے خاتمہ تک جاری رہے گی، ہمارا اولین مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اس وقت شہر کی سیکیورٹی کے لیے ہمہ وقت فیلڈ میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اس تحریک میں اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں، آئیں ہم سب مل کر اپنے شہر کو اس ناسور سے پاک کریں۔