میری ٹائم ایجنسی اور کسٹم حکام نے 10 ارب مالیت کی آئس برآمد کرلی

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 10 ارب روپے مالیت کی میتھم فیٹامائن آئس برآمد کرلی۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 675 کلو گرام میتھم فیٹامائن آئس سمندر میں کشتی سے برآمد کی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بھاری مالیت کی آئس اسمگل کی جارہی ہے، جس پر کارروائی کی گئی۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گہرے سمندر میں ماہی گیری کشتی سے 675 کلوگرام آئس برآمد کی۔

کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ کشتی سے 5 غیرملکیوں اور 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ