اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم چھڑگیا۔
مزید پڑھیں
سینیٹر مشتاق احمد خان اور کاشف چوہدری سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات و دیگر موجود ہیں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔
مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ ہر صورت امریکی سفارت خانے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاہم پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور شرکا و پولیس کے مابین ایک لڑائی چھڑگئی۔ طلبہ نے اس دوران پولیس پر بوتلیں بھی پھینکیں۔