اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اہم اجلاس تحریک تحفظ آئین پاکستان کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں تحریک کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اور فیصل آباد اور کراچی کے جلسوں کے لیے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے۔ جلسے ہر صورت کیے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے مطابق ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔ تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے 7 مئی کی پریس کانفرنس غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

آئین توڑنے والو کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں آئین توڑنے والو کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا پر بہمانہ تشدد اور گرفتاریوں، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق  اپوزیشن اتحاد کسانوں کے مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں گوادر میں پیش آنے والے دہشتگری کے واقعہ میں 7 بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل کی مذمت اور ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔ جب کہ اجلاس میں بی این پی مینگل کے راہنما ساجد ترین اور ثناءاللہ بلوچ، ایم ڈبلیو ایم کے اسد شیرازی اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان