وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائنل میچ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم سے رابطہ کیوں کیا؟

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ویڈیو لنک پر رابطہ کرکے ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر کپتان اور پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 13 سال بعد فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ہمارا فخر ہے، ان شا اللہ فائنل میچ پاکستان جیتے گا۔

وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کپتان سمیت پوری ٹیم کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم ہماری ہیرو ہے، فائنل میچ جیت کر بلوچستان آئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان 13 برس بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میچ آج (11 مئی) پاکستان اور جاپان کے درمیان شام 5 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ آخری راؤنڈ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر ہونے کے باوجود پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچ میں مجموعی طور 11 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔ گرین شرٹس نے 5 میچوں میں سے 3 میں کامیابی سمیٹی جبکہ 2 میچ برابری کے ساتھ ختم کیے تھے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز