شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی نئی پارٹی کا اعلان کب ہورہا ہے اور اس کا نام کیا ہوگا؟

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم ملک میں سیاسی انتشار کم کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ نئی پارٹی کا اعلان جون کے پہلے ہفتے تک کردیا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی کی مدد نہیں چاہیے، چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں تھا مگر ملک میں نئی سیاسی پارٹیوں کی گنجائش موجود ہے، ہماری سیاست اقتدار کے لیے نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ عوام کے اصل مسائل پر توجہ دی جائے، نئی پارٹی کے حوالے سے اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بھی میٹنگز کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ سیاسی پارٹی کے آئین پر بھی بات ہورہی ہے، جبکہ 3 ناموں پر بحث جاری ہے، اس پر فیصلہ سے قبل سوشل میڈیا پر پول بھی کرائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت 9 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، خطے میں تمام ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے مگر یہاں توجہ نہیں دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp