شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

نئی سیاسی جماعت کا مقصد ملکی مسائل کا حل ہوگا

چند روز قبل سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اگلے ایک سے 2 ماہ میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نئی سیاسی جماعت کا مقصد ملکی مسائل کا حل ہوگا کیونکہ ہمیں اقتدار کی کوئی ہوس نہیں، ناں ہی ہم خفیہ ہاتھ والے لوگ ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ملک میں نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ بڑی جماعتوں میں وہ سوچ نظر نہیں آرہی جو چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔ راتوں رات نمودار ہونے والی جماعت کا حشر سب دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے زندگی میں وہ حالات نہیں دیکھے جو آج ہیں، آج کے دور میں جیتنے اور ہارنے والے دونوں شرمندہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp