اسرائیلی جارحیت، 7 ماہ میں 35 ہزار فلسطینی شہید

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے کم از کم 34,971 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ العربیہ کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے ہفتے کو بتایا کہ ا س جنگ میں غزہ میں کم از کم 34,971 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 28 اموات شامل ہیں، جنگ شروع ہونے کے بعد سے 78،641 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

غزہ کی تعمیر نو پر کتنی لاگت آئے گی

اقوام متحدہ کا ایک اندازے کے مطابق غزہ کی تعمیرنو کے لیے 40 سے 50 ارب ڈالر تک لاگت آئے گی اور اس کی مکمل بحالی میں 80 برس لگ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ الدارداری ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ دنیا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ایسی تباہی کہیں اور نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 فیصد رہائشی گھر اور عمارتیں تباہ ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ جائزے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تمام تباہ شدہ گھروں کی بحالی کے لیے تقریباً 80 سال درکار ہوں گے۔ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق،غزہ جنگ میں تقریباً 80 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

عبداللہ الدارداری نے کہا کہ اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے باعث غزہ کی پٹی میں ایک اندازے کے مطابق 37 ملین ٹن ملبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کی حماس اسرائیل جنگ کے میں 24 لاکھ ٹن ملبہ ہٹایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تباہی اتنی بڑی ہے جس کے باعث غزہ کا ترقیاتی انڈیکس 40 سال پیچھے چلا گیا ہے، اس انڈیکس میں تمام اسکول، تعلیم، صحت اور نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے امکانات سمیت دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

بحالی کے منصوبے پر کیسے عملدرآمد ہوگا؟

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیرنو اور انسانی ترقی سے متعلق منصوبہ جات کا تخمینہ 40 سے 50 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی اولین ترجیح 3 سالہ بعد از جنگ بحالی کا منصوبہ ہے جس کے تحت متاثرہ فلسطینی شہریوں کو عارضی پناہ گاہیں اور بنیادی سہولیات فراہم کی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں