بلوچستان: چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سرفراز بگٹی نے بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب امور حل کرنے کی ہدایت کردی۔

فیصلے کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیر داخلہ بلوچستان کی قیادت میں اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد آج ہی چمن جائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے اور اعلیٰ حکام چیمبرز آف کامرس، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اب تک بلوچستان سے 2 لاکھ 20 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی کے مطابق ون ڈاکومنٹ رجیم وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے اور صوبے اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جارہا ہے، چمن ماسٹر پلان کی فعالیت سے مقامی طور پر معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ جائز تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں، اسپیکر، وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے، آئین سے منافی کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ دھرنا مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت باتیں کیں لیکن ہم نے برداشت کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟