نگراں دور حکومت میں گندم کی درآمد سے کاشتکار بحران سے دوچار ہوا، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ نگراں دور حکومت میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکار کے لیے بحران پیدا ہوا، اس ضمن میں وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت فیکت فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے اور گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے، پنجاب کے عوام کو آٹے اور روٹی کی قیمت میں تاریخی ریلیف فراہم کر رہے ہیں، ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوچکا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک کے مطابق پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں، آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی سے عام آدمی کا بھلا ہوا، پوری توجہ غریب آدمی کے ریلیف پر مرکوز کی اور روٹی کی قیمت کم کر کے دکھائی،

’صوبے کی 50 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے، غریب عوام آٹے کی قیمت میں کمی پر خوش ہیں، پنجاب میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ اسٹاک موجود ہے جو اگلے پورے سال کے لیے کافی ہے۔‘

وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے تحفظ کے لیے مارکیٹ میں گندم کی طلب و رسد پر گہری نگاہ ہے، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘