لندن پلان کا حصہ فوج نہیں ایک شخص تھا، 9 مئی کو بہانہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا گیا، عمر ایوب

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بہانہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا گیا، یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا لیکن اس میں پاک فوج نہیں بلکہ ایک شخص ملوث تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ 1971 میں جنرل یحییٰ نے بھی فرد واحد کی حیثیت سے فیصلہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ملک دو لخت ہوگیا۔ جو بھی آئین کو معطل یا ختم کرے اس پر سنگین غداری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ اہم تنصیبات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں غائب کی گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے، پھر جب حقائق سامنے آئیں گے تو پی ٹی آئی کی نشستیں 180 ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے انتخابی دھاندلی کو کھل کر بے نقاب کردیا تھا لیکن وہ اس وقت سے غائب ہیں، ضروری ہے کہ انہیں کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہماری مخصوص نشستیں ہم سے چھینی گئی ہیں، صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن درست نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں موجود ہمارے کیسز میں مداخلت کی جارہی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے اس حوالے سے واضح طور پر لکھا ہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ حنیف عباسی کو کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں مجبور کیا گیا تو وہ فارم 47 کا کچا چٹھا کھول دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم آگ اور خون کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچے ہیں، پی ٹی آئی کا ہر روز خلائی مخلوق سے سامنا ہوتا ہے مگر کچھ بھی ہو ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟