مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار آسان نکات

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کووڈ 19 کا زور تو اب کافی حد تک کم ہوگیا ہے مگر فلو اور موسمی نزلہ زکام اس موسم میں عام ہوتے ہیں۔

تو ان عام بیماریوں سے بچنے یا ان سے متاثر ہونے پر جلد صحتیابی کے لیے مضبوط مدافعتی نظام ضروری ہے۔

درحقیقت صرف موسم سرما میں ہی نہیں بلکہ پورے سال بیماریوں سے تحفظ کے لیے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کا واحد مؤثر ذریعہ صحت کے لیے مفید معمولات کو طرز زندگی کا حصہ بنانا ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کو چند عام چیزوں کو اپنے معمولات کا حصہ بنالینا چاہیے۔

یہ بہت آسان عادات ہیں جن کو اپنانا زیادہ مشکل بھی نہیں مگر ان کے تسلسل کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی عادات
ماہرین نے اس حوالے سے چند نکات کے بارے میں بتایا ہے جن پر عمل کرکے پورے سال خود کو متعدد امراض سے بچانا ممکن ہے۔

1۔ فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے اسٹرابیری، ناشپاتی، سیب، کیلے، گاجر، چقندر، پالک، ٹماٹر، پھلیاں، دالیں، لوبیا، چنے، جو، پاپ کورن، بادام اور دیگر کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے یا پروبائیوٹیکس والی غذائیں جیسے دہی کے استعمال سے بھی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ممکن ہے۔

2۔ چینی کا استعمال کم از کم کریں۔
3۔ ورزش کو معمول بنائیں۔
4۔ 7 سے 8 گھنٹے نیند کو یقینی بنائیں۔
5۔ الکحل اور تمباکو نوشی سے گریز کریں۔
6۔ صحت مند وزن کو برقرار رکھیں۔
7۔ اکثر ہاتھ دھونے جیسی بیماریوں سے بچانے میں مددگار احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
8۔ تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں۔
9۔ پانی کی مناسب مقدار پینا عادت بنائیں۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا کیوں ضروری ہے؟
امراض سے تحفظ سے ہٹ کر بھی مضبوط مدافعتی نظام ہمارے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
عمر میں اضافے کو روکنا تو ممکن نہیں مگر مضبوط مدافعتی نظام ہر عمر میں صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ زندگی کا دورانیہ بھی بڑھتا ہے۔

اسی طرح مضبوط مدافعتی نظام سے ڈپریشن، انزائٹی اور دیگر ذہنی امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، 11 اور 12 اپریل کو خصوصی ٹریفک پلان نافذ، ریڈ زون مکمل بند

امریکا ایران جنگ بندی میں کردار، عثمان بزدار بھی حکومتی کوششوں کے معترف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے معاشی اہداف خطرے میں، عالمی بینک نے خبردار کردیا

افغانستان میں داعش خراسان کا پھیلاؤ، ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کے لیے سازگار ماحول بن گیا

ویڈیو

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، وزیراعظم شہباز شریف کو دنیا بھر سے کالز

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات