7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے اور اسرائیل کی غزہ میں جوابی کارروائی کے بعد سے دونوں کے مابین جنگ جاری ہے،غزہ میں شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
غزہ میں جاری تنازعے سےعام شہریوں پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ایسے میں فلسطینی شہری بھی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ متعدد ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جس میں عام فلسطینیوں کو اسرائیل کے ساتھ مزاحمت کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ڈرون کو پتھر سے مار گرایا۔
🔴 مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ڈرون کو پتھر سے مار گرایا۔ pic.twitter.com/r4FI4VAsqu
— RTEUrdu (@RTEUrdu) May 14, 2024
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے فلسطینیوں کے جذبے کی تعریف کی تو کوئی ہاتھی اور ابابیل کا اسلامی واقعہ یاد کرنے لگا۔ایک صارف نے لکھا کہ اسرائیلی ڈرون کو پتھر سے مارنے والے مرد مجاہد فلسطین کی سر زمین نے ہی پیدا کیے ہیں۔
اسرائیلی ڈرون کو پتھر سے مارنے والے مرد مجاہد فلسطین کی سر زمین نے ہی پیدا کئے ہیں۔ pic.twitter.com/67m2mjMddS
— Saif Shah (@SaifShah318897) May 14, 2024
علی بلوچ لکھتے ہیں کہ اسرائیل بہت جلد مٹی میں مل جائے گا۔
ماشاء اللّه فلسطینیوں کے ساتھ اللٌه کی طاقت ہے انشاء اللٌه بہت جلد اسرائیل مٹی میں مل جائے گا https://t.co/DV47q06aBC
— Ali Baloch 🇵🇰 (@Alibaloch_009) May 14, 2024
واضح رہے کہ اب اسرائیل کا رفح میں آپریشن جاری ہے جس دوران اس نے وہاں مقیم ہزاروں افراد کو شہر سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی مسلسل بمباری کے دوران شمالی غزہ سے انخلا کی ہدایت کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔