مسلم لیگ ن کا اجلاس 18 مئی کو طلب، اہم عہدے کا اعلان متوقع

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے مطابق پارٹی کی سنیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 18 مئی کو ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے قائمقام صدر کا اعلان کیا جائے گا، 18 مئی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے مطابق پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے، لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرنے کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 11 مئی کو طلب کیا تھا، تاہم یہ اجلاس ملتوی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نے اعلان کیا تھا کہ اب پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ہوگا، اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp