وفاقی وزیر مذہبی امور کا حج مشن کنٹرول آفس کا دورہ، انتظامات پر اظہار اطمینان

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد پاکستانی عازمین حج کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور بہترین سہولیات  کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستان حج مشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں وزیر مذہبی امور اور سید عطا الرحمان کو حج آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے مدینہ حج مشن کے مین کنٹرول آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سیل کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ڈائریکٹر مدینہ ضیا الرحمان نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ عازمین حج کی شکایات کا ازالہ بروقت ہونا سسٹم کی کامیابی کی دلیل ہے، پاکستانی عازمین حج کے لیے مرکزیہ میں مسجد نبوی کے قریب ترین رہائش گاہوں پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزیہ میں مسجد نبوی کے قریب ترین رہائش گاہیں لینا پاکستانی حج مشن کی بڑی کامیابی ہے، عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حج مشن محنت، لگن اور دینی جذبے کے تحت عازمین حج کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ جاری

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟