حج 2024: بزرگ اور ان پڑھ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے گی، وزیر مذہبی امور

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حج انتظامات ہر سال بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ پاکستان حج مشن کی انتھک محنت کی بدولت سرکاری سکیم کے اخراجات خطہ میں سب سے کم ہیں۔ پاکستان حج مشن پڑوسی ممالک سے حج اخراجات کا تقابل عوام کے سامنے رکھے۔ بزرگ اور نیم خواندہ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ کرکے عازمین کرام سے حج انتظامات بارے آرا حاصل کیں۔ عازمین حج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں موجودہ حکومت کے انتظامات پہلے سے بھی بہتر ہیں۔ رہائش گاہیں، خوراک، سفری سہولیات اور عملہ کی خدمات مثالی ہیں۔

وزیر مذہبی امور آج کیٹرنگ کمپنیوں اور سعودی ادارے ’ادلاء مدینہ‘ کا دورہ بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp