پاکستانی عوام سعودی عرب کے ولی عہد کی آمد کے منتظر ہیں، محسن نقوی

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی تاریخی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے منتظر ہیں۔ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ نبھایا، سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ سفارت خانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کے لیے رہائش کا انتظام کرنے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر نے انہیں اسلام آباد پولیس کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ برما کے مسلمانوں کے لیے سفری دستاویزات پر بھی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟