حکومت گلگت بلتستان اور گرین ٹورازم کمپنی کا سیاحت کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پایا گیا ہے، جس کے مطابق گلگت بلتستان کے 44 سرکاری خستہ حال گیسٹ ہاوسز کو جدید طرز پر تیار کیا جائے گا۔
معاہدے میں شامل گیسٹ ہاوسز کئی سالوں سے سرکاری خزانے پر بوجھ تھے، جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا۔ ان گیسٹ ہاوسز کی تزین و آرائش سے علاقے میں سیاحت کے شعبے میں ناصرف بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہونگے۔
مزید پڑھیں
ان گیسٹ ہاوسز کی تعمیر کے بعد سیاحوں کی علاقے کی جانب رجحان بڑھے گا۔ گرین ٹوارزم کمپنی ابتدائی طور پر 3 بلین کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا سالانہ منافع کا 20 فیصد گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال ہو گا؛ جب کہ سالانہ آمدنی کا 35 فیصد گلگت بلتستان حکومت کو صوبے کی ترقی کے لیے ملے گا۔
گلگت بلتستان میں SIFC کےمنصوبے ’گرین ٹورازم‘ سے سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات متوقع ہیں۔