پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی کی گلگت آمد، صحت و تعلیم کے شعبہ میں حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی شہزادی زہرا آغا خان نے کہا ہے کہ آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

شہزادی زہرا آغا خان گلگت بلتستان کے دورے پر آج گلگت پہنچی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ ہنزہ اور غذر میں  آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے صحت و تعلیم کے شعبوں میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔

ان کی گلگت آمد پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے انہیں گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت صحت اور تعلیم کے پروگرامز کو صوبے کے تمام اضلاع خصوصاً پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں تک وسعت دی جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان شہزادی زہرا سے ملاقات کررہے ہیں۔

حاجی گلبر خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہیلتھ انفراسٹرکچر موجود ہے لیکن ڈاکٹرز، اسپیشلسٹ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور بائیو میڈیکل آلات کی کمی کو دور کرنے کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا تعاون درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی ماہر اساتذہ اور ان کی تربیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آغا خان ایجوکیشن سروس کا اس شعبے میں بھی خصوصی تعاون درکا ہے تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے اور سب تک تعلیم کی رسائی ممکن ہوسکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان نے شہزادی زہرا آغا خان سے گفتگو میں پرنس کریم آغا خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلگت  بلتستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔ انہوں نے شہزادی زہرا کو شیلڈ بھی پیش کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان شہزادی زہرا کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔

اس موقع پر شہزادی زہرا آغا خان نے کہا کہ وہ گلگت  بلتستان میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لیں گی۔ انہوں نے حکومت گلگت  بلتستان کے تعاون سے علاقے کی ترقی خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید کام کرنے کا اعادہ کیا۔

شہزادی زہرا نے کہا کہ آغا خان اسپتال کے ذریعے نرسز کی ٹریننگ اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے اور جدید تقاضوں کے مطابق صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘