کیا پنجاب حکومت نے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی عائد کی؟

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے کہاکہ گندم خریداری پالیسی 2024 کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے اور محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ گندم کی ترسیل کے لیے کسی قسم کے پرمٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیاکہ بعض حلقے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے لکھے گئے ایک خط کو گندم کی ترسیل سے جوڑ رہے ہیں جو کہ سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں مختلف اشیا کی اسمگلنگ روکنے کے لیے تمام چیک پوسٹوں پر چوکس اور دیانتدار عملے کی تعیناتی کے لیے خطوط لکھے گئے۔ تاہم گندم کی ترسیل، خرید و فروخت اور بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے۔

ترجمان کے مطابق چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ اپنی ذمہ داری کے مطابق گندم کی ترسیل کا ریکارڈ مرتب رکھے گا تاکہ یہ علم ہو سکے کہ کس ضلع اور صوبے میں کتنی گندم بھجوائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ دیگر اجناس کی طرح گندم کا ریکارڈ رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ بعدازاں مخصوص عناصر مارکیٹ میں مصنوعی قلت کا تاثر پیدا نہ کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے اور پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہونے کے ناطے دیگر صوبوں کی غذائی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔ اسی ضمن میں ضرورت کے مطابق گندم بھی دیگر صوبوں کو بلا روک ٹوک بھجوائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم