ایرانی سپریم لیڈر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے انتقال پر ان کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے جانبحق ایرانی صدر کو عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی مجاہد، عالم، اور عوامی صدر تھے، جنہوں نے صدارتی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے خود کولوگوں، ملک، اور اسلام کےلیے وقف کر رکھا تھا۔

’ ابراہیم رئیسی کی قابل احترام والدہ اور ان کی نیک اور عظیم اہلیہ کودلی تعزیت پیش کرتاہوں۔۔۔ایرانی قوم جاں نثار،مخلص شخصیت سےمحروم ہوگئی ہے۔۔۔ابراہیم رئیسی کےلیے عوام کی خدمت ہرچیز سے بالاترتھی، بعض بدخواہوں کے طنز اسی لیے انہیں امور بہتر کرنےسے نہ روک سکے۔‘

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے حادثے میں جانبحق ہونیوالے آیت اللّٰہ محمد علی آل ہاشم کو نماز جمعہ کے محبوب اورقابل احترام پیش امام کے طور پر یاد کرتے ہوئے ان کے ’انتہائی محنتی‘ والد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، سپریم لیڈر کے مطابق مالک رحمتی مشرقی آذربائیجان کے انقلابی گورنرتھے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنتی اور فعال وزیر خارجہ تھے۔ ’ابراہیم رئیسی کےساتھ موجود ہرشخص کےاہل خانہ سےدلی تعزیت کرتاہوں، اہل خانہ کے لیے صبر اور ارواح کےلیے اللہ کے رحم کی دعاکرتاہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp