ایرانی قونصلیٹ کوئٹہ میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی موت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار تعزیت کرنے کے لیے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت کے لیے آئے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ڈپٹی قونصلیٹ جنرل کوئٹہ آغا سید مہدی شائقی نے کہا ہے کہ جاں بحق ایرانی صدرابراہیم رئیسی دوستی کا پیغام لے کر پاکستان آئے تھے، گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر صوبائی وزرا تعزیت کے لیے آئے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

سید مہدی شائقی نے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی وفات ایران کے عوام کے لیے افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، وہ ایک عوام دوست صدر تھے اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان جاں بحق ہوگئے تھے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی بھی اس حادثے میں جاں کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں