وفاقی کابینہ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت، پاک ایران تعلقات کے فروغ کا عزم

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان صدر ابراہیم رئیسی کے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے وژن کو جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک حادثے میں شہادت پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی ہمدردیاں ان کے لواحقین اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں  برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، صدر ابراہیم رئیسی ایک جید عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، پاکستان نے ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھودیا، ان کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا، ان کے دورہ پاکستان کے دوران ان کے پاکستانی عوام کے ساتھ گزرے شاندار لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

’ہم سب اس عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں کہ مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی اور فروغ کے وژن کو جاری و ساری رکھیں گے، وفاقی کابینہ ان کے پاک ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!