9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسر کروڑ پتی بن چکے، ہر چیز کی قیمت لگائی ہوئی ہے، فواد چوہدری

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فواد چودھری کہتے ہیں کہ 9مئی مقدمات کی آڑ میں پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، جو لکھ پتی تھے کروڑ پتی ہوچکے ہیں۔ 9مئی مقدمے میں ڈالنے اور نکالنے کے لیے تفتیشیوں نے ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ واقعے کو ایک سال گزر چکا ہے لیکن پولیس شواہد پیش نہیں کرسکی۔

https://x.com/WENewsPk/status/1792798212711133657

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ایک طرف یہ کہہ رہے ہیں کہ 9مئی پر عدالتیں فیصلے نہیں کر رہی ہیں، دوسری طرف ایک سال کے بعد بھی پولیس شواہد پیش نہیں کر پا رہی۔ ہزاروں لوگ خوار ہو رہے ہیں، سیکڑوں لوگ اورعورتیں آج بھی عدالتوں کے باہر کھڑے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان وغیرہ میں تفتیشی کروڑ پتی ہوگئے ہیں، کسی کو شناخت پریڈ میں سے نکالنا ہے یا شامل کرنا ہے تو اس کے لاکھوں روپے موصول کر رہے ہیں، ہر ایک کا ریٹ مقرر ہے۔ پولیس اور پراسیکیوشن اس کا غلط استعمال کررہی ہے۔

’میرے اوپر 9مہینے کے بعد 9مئی کے کیسز فائل کر دیے ہیں، ثبوت مانگو تو پتا ہی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ 9مئی کے حوالے سے کتنی سنجیدگی ہے لیکن یہ جانتا ہوں کہ تفتیشیوں کی دیہاڑیاں لگ رہی ہیں۔ معصوم اور غریبوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ اس سارے معاملے کی میں مذمت کرتا ہوں بلکہ ہر شخص ہی کو مذمت کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت