سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا، سلیم خان

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ اس کی شروعات 2003 میں اس وقت ہوئی جب بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان کے ساتھ بریک اپ کیا جس کے بعد میڈیا میں خبریں آنے لگی کہ وہ ویویک اوبرائے کی قریبی دوست بنتی جارہی ہیں، جس کے بعد ویویک نے سلمان خان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اب بالی ووڈ اداکارسلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کی اور ایشوریا رائے سے متعلق سلمان خان اور وویک اوبرائے کے جھگڑے کو بچگانہ قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشوریا کے حوالے سے سلمان اور وویک دونوں ہی جذباتی رہے لیکن وقت گزرنے کے بعد دونوں سمجھیں گے کہ ان کی لڑائی ایک احمقانہ حرکت تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ اتنے لڑائی جھگڑے کا  کیا فائدہ ہوا، جب لڑکی کوئی اور لے گیا۔ یہ دونوں جہاں تھے وہیں کھڑے کھڑے دیکھتے رہے۔

سلیم خان نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سلمان خان کو شادی کرنی ہے تو 2 سال میں کر لیں ورنہ اس کے امکانات بہت تاریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے تمام بچوں سےیکساں محبت کرتا ہو، لیکن اس وقت توجہ سلمان خان پر ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کا مشکل وقت گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے  کو آخری بار 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی  فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ 2007 میں ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن  سے شادی کر لی اور ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم 57 سالہ سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟