صدر مملکت آصف علی زرداری نے ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا، جس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف سے جاری ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر راغب نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز ہیں، جبکہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری
ڈاکٹر راغب نعیمی شہید سرفراز نعیمی کے صاحبزادہ ہیں pic.twitter.com/f4J2jVPYjz
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) May 21, 2024
ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
حکومت پاکستان نے ڈاکٹر راغب نعیمی کی خدمات پر حال ہی میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تھے جن کے عہدے کی مدت اپریل میں ختم ہوگئی تھی۔ اور اب نئی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔