درجہ حرارت بڑھنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا  میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 تا 27 مئی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز  آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے اور گلگت بلتستان اور  چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات  نے ضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو  محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پیشگوئی کے مطابق اس بار سیلابی ریلے بلتستان میں ستمبر تک تباہی پھیلانے کے خدشات  خاص طور پر ضلع گانچھے شدید متاثر ہوگا۔ سیلابی ریلوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ شدید تیز ہوگا۔

گلگت بلتستان میں  مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے. اس سال گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی سے شدید نقصانات ہونے کے بھی خطرات لاحق ہیں۔

فیلڈ کوارڈینیٹر یو اینڈ ڈی پی رشید کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان، چترال اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بھی گلاف کے خطرات لاحق ہیں۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ہنزہ حسن آباد اور غولکن گوجال میں گلاف کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ابتدائی انتباہی آلات نصب کیے گئے ہیں جو سیلاب اور گلاف سے قبل واننگ دی جائے گی جس سے نقصانات میں بھی کمی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمیونیٹیز کو بھی تربیت مہیا کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟