گلگت بلتستان سے 822 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سے 822 عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ خوش نصیب مسافروں میں 159 خواتین بھی شامل ہیں۔

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کے جنرل مینیجر محبوب حسین نے بتایا کہ نیٹکو گلگت بلتستان کے حجاج کی سہولیات کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 822 عازمین حج کو 17 بسوں پر گلگت بلتستان وپ راولپنڈی پہنچایا گیا جو مدینہ منورہ بھی پہنچ چکے ہیں۔

عازمین حج کے تاثرات

ایک عازم حج امتیاز احمد نے بذریعہ فون وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی اور تمام خیرت سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

امتیاز احمد نے کہا کہ مقدس شہر میں روح پرور مناظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقعے پر عازمین گلگت بلتستان اور عالم اسلام کی فلاح و سلامتی کے لیے خصوصی دعا گو ہیں۔

عازمین حج کی تجاویز

گگت بلتستان کے علاقے بگروٹ سے تعلق رکھنے والے مولانا علی محمد شریعتی نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ بھی گلگت بلتستان سے مدینہ پہنچے ہیں اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے چند تجاویز رکھیں جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ان پر عمل کے ذریعے انتظامات مزید بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل افسر 2 ہونے چاہییں تاکہ بیک وقت کچھ عازمین حج کی اچانک طبعیت خراب ہوجائے تو بروقت چیک اپ کے لیے مشکل پیش نہ آئے۔

مولانا علی محمد شریعتی نے کہا کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے کے دیدار کے لیے دور دراز علاقوں سے میلوں سفر طے کرکے آتے ہیں لیکن مخصوص مقامات کا دیدار بھی نہیں کروایا جاتا اور جگہ جگہ سیکیورٹی نافذ ہوتی ہے اور انہیں دور سے ہی واپس بھیج دیا جاتا ہے جس کے باعث روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار اور روح پرور مناظر دیکھنے کی تمنا اور حسرت دل میں ہی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’لہٰذا ہماری گزارش ہے کہ زیارت کے لیے آزادی دی جائے تاکہ زندگی میں کم از کم ایک بار تو روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حسرت  تو پوری ہوسکے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp