حجاج کرام کن باتوں کا خیال رکھیں؟ وزارتِ حج و عمرہ کے مفید مشورے

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک معلوماتی منشور کے ذریعہ حجاج کرام کے لیے اہم مشورے جاری کیے ہیں تاکہ وہ حج کے دوران صحت مند رہتے ہوئے تھکان سے بچ سکیں۔

وزارتِ حج وعمرہ کے آگاہی سینٹر نے اپنے منشور میں حجاج کی آسانی کے لیے انہیں سفرِ حج کے مراحل سمجھنے، مقدس مقامات کے درمیان فاصلوں کے حوالے سے معلومات، نیز روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا، اور سفر سے پہلے مشقت والے کاموں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مستزاد یہ کہ مناسک کی ادائیگی کے دوران، وزارت نے تجویز دی ہے کہ حجاج طبی یا کھیلوں کے جوتے پہنیں، مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، کسی بھی عبادت کی ادائیگی کے بعد کچھ دیر آرام کریں اور پانی اچھی مقدار میں پینا جاری رکھیں۔

حجاج کرام کے لیے یہ مفید مشورے ایک منشور کی صورت میں جاری کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ مناسکِ حج سہولت سے ادا کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں