وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کیوں گئے؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف صدر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون کے مزید فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج 2 بجکر 30 منٹ پر پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب بھی کریں گے جو پی ٹی وی نیوز پر براہ راست دیکھایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے،  ان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

’وزیرِ اعظم کی اعلی اماراتی قیادت اور کاروباری برادرای سے ملاقاتیں حکومت کی سفارتی کامیابیوں اور دوست ممالک کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ متحدہ عرب امارات روانہ ہونے والے وفاقی وزرا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور  معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ