پی ٹی اے کو کس ٹیلی کام آپریٹر کے خلاف صارفین کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں؟

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اپریل 2024 میں ٹیلی کام صارفین کی جانب سے مختلف ٹیلی کام آپریٹرز اور سیلولر آپریٹرز کے خلاف 16 ہزار 318 شکایات موصول ہوئیں۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق، ٹیلی کام آپریٹر زونگ کے خلاف سب سے زیادہ 5 ہزار 702 شکایات موصول ہوئیں، دوسرے نمبر پر ٹیلی کام آپریٹر جاز کے خلاف 5 ہزار  533 شکایات موصول ہوئیں۔

تیسرے نمبر پر ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار ہے جس کے خلاف ماہ اپریل میں 2 ہزار 705 شکایات موصول ہوئیں۔ پی ٹی اے کو سب سے کم شکایات ٹیلی کام آپریٹر یوفون کے خلاف موصول ہوئیں جن کی کل ایک ہزار 910 ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے خلاف موصول شدہ شکایات میں سے 99 فیصد کا ازالہ کیا گیا۔

پی ٹی اے کو بنیادی ٹیلی فونی کے خلاف 126 شکایات بھی موصول ہوئیں جن میں سے 124 کو اپریل کے دوران حل کیا گیا جس کی شرح 98.4 فیصد تھی۔ مزید برآں، ISPs کے خلاف 294 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 272 (92.5 فیصد) کا ازالہ کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شکایات مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کے خلاف موصول ہوئی ہیں، جن میں سیلولر موبائل آپریٹرز، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز، وائرلیس لوکل لوپ آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانتداری سب سے اہم، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا، خواجہ آصف

امریکی کارروائی میں گرفتار وینزویلا کے صدر مادورو نیویارک جیل منتقل

راولپنڈی میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع

وائٹ ہاؤس کے لیے سنگِ مرمر کی خریداری اور وینزویلا پر حملہ، ٹرمپ کی چھٹی کیسے گزری؟

مستقبل میں انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے میچز پاکستان میں کرانے پر بھی غور ہوسکتا ہے، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن