پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 4 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ کے 183 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.2 اورز میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کرمیزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توانگلینڈ نے مقرررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اننگز کا انتہائی مایوس کن آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی جب محمد رضوان صفر پر معین علی کی گیند پر لیونگسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ بھی اس کے فوری بعد 14 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب صائم ایوب صرف 2 رنز بنا کر ریس ٹوپلی کی گیند پرفل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابراعظم 32 رنز بنا کرمعین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 78 کے مجموعی اسکورپر گری جب شاداب خان 3 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی گیند پر کرس جارڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 91 کے مجموعی اسکور پر گری جب اعظم خان 11 رنز بنانے کے بعد جوفرا آرچر کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 100 کے مجموعی اسکورپرگری جب پاکستان کے لیے آخری امید فخرزمان 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنانے کے بعد لیونگسٹون کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 140 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد جارحانہ کھیلتے ہوئے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد ریس ٹوپلی کی گیند پر کرس جارڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 147 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم 22 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر لیونگسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، نویں وکٹ 154 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد عامر 5 رنز بنانے کے بعد کرس جارڈن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، 10 ویں وکٹ 160 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنانے کے بعد ریس ٹوپلی کی گیند پر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 3، معین علی اور جوفرا آرچر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جارڈن، عادل رشید اور لیم لیونگسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ25 کے مجموعی اسکور پر گری جب فل سالٹ 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انگلینڈ کی دوسری وکٹ96 کے مجموعی اسکور پر گری جب ول جیکس 37 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تیسری وکٹ 144 کے مجموعی اسکور پر گری جب جونی بیئرسٹو 21 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 147 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہیری بروک کو 1 رنز پر عماد وسیم نے کلین بولڈ کر دیا، پانچویں وکٹ 164 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوس بٹلر شاندار اننگز کھیلنے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جوس بٹلر نے 3 چھکوں، 8 چوکوں کی مدد سے 77 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹاپ اسکور بھی رہے۔
انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 165 کے مجموعی اسکور پر گری جب معین علی 4 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 169 کے مجموعی اسکور پر گری جب کرس جارڈن 3 رنز بانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ لیم لیونگسٹون نے 2 جب کہ جوفرا آرکر نے 12 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اس طرح انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامراور شاداب خان کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرمیزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ سے قبل پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، ہفتہ کے روز برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گراؤنڈ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی شامل ہیں
پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامرشامل ہیں۔