بیٹر اچھی بیٹنگ نہ کرسکے جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، بابراعظم

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹر ویسا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ہم انگلینڈ سے میچ نہ جیت سکے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ فاسٹ بولرز نے اس میچ میں اچھی بولنگ کی لیکن بیٹر بیٹنگ میں ویسا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے۔

بابراعظم نے کہا ’جس طرح فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں وہ ٹیم کے لیے اچھا ہے، ہماری ایک چھوٹی پارٹنر شپ لگی لیکن اس کے بعد آنے والے بیٹر بہتر نہ کرسکے، اگر میں اور فخر 2 ،3  اوورز تک مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر مڈل آرڈرمیں سے کوئی 40 سے 50 رنز کرتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔

یاد رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی، پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نزر ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘