یونان میں گرفتار اینکر اور ایتھلیٹ مونا خان کو رہا کر دیا گیا، دفتر خارجہ کی تصدیق

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کو ایتھنز حکومت نے رہا کر دیا ہے۔

ہفتہ کی رات گئے دفتر خارجہ نے تصدیق کی  کہ ایتھنز میں پاکستان کے سفارت خانے کی مداخلت پرمونا خان کو لاک اپ سے رہا کردیا گیا ہے۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے کیٹرینی سے ایتھنز جا رہی ہیں۔

اس سے قبل حکومت پاکستان کو یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کو قونصلر رسائی دے دی گئی تھی۔

قونصلر رسائی ملنے کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے اس جیل کا دورہ کیا جہاں انہیں قید رکھا گیا تھا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی کہ پاکستانی سفارت خانے نے یونانی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے اور مونا کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔ مونا خان کو واک کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر یونان میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کوچ محمد یوسف نے مونا کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پولیس نے ان کا فون بھی ضبط کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مونا سے میرا آخری رابطہ ایتھنز میں اپنے بیٹے کو چھوڑنے سے ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا۔

ان کی گفتگو کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آئی تھی، پولیس نے گرفتاری کے بعد مونا خان سے پوچھ گیچھ کی تو انہوں نے میراتھون ریس میں پاکستانی جھنڈا لہرانے کی تصدیق کر دی تھی اور پھر مبینہ طور پر پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان