ٖآرمی چیف کا ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو ٹیلیفون، صدر اور وزیر خارجہ کی حادثاتی اموات پر تعزیت

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو ٹیلیفون کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر کی حادثاتی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہاکہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج کے تمام افسران مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ 21 مئی کی رات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور عملے کے ارکان ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں